Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر ‘ کے سی آر کے جانشین بن گئے

کے ٹی آر ‘ کے سی آر کے جانشین بن گئے

ہریش راؤ کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ریونت ریڈی کا ریمارک
حیدرآباد 7؍فبروری( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی صدر و چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو حدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راماراؤ کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حقیقی وارث ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں اب وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ بلکہ وہ بے یار و مددگار حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں انتخابی مہم تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ آج اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نارائن کھیڑ میں مسٹر اے ریونت ریڈی ۔ کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی و ڈپٹی لیڈر تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہاتھ میں ریاست ‘ فرزند کے ٹی راماراو کے ہاتھ میں پینے کا پانی اور بھانجہ مسٹر ٹی ہریش راو کے ہاتھ میں آبپاشی (سربراہی آب) پائی جاتی ہے۔ مسٹر ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس بالخصوص مسٹر ٹی ہریش راؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 20 ماہ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت نے گذشتہ انتخابات میں عوام سے کئے ہوئے کوئی ایک وعدے کو پورا نہیں کیا اور آج نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک اور مرتبہ عوام کو دھوکہ دینے نارائن کھیڑ کو ترقی دینے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم ریاست میں برسراقتدار پارٹی ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے عوام کو دیئے جانے والے دھوکوں کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔

TOPPOPULARRECENT