Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کے ہاتھوں اپل بھاگیات لے آوٹ کے پٹہ جات کی تقسیم

کے ٹی آر کے ہاتھوں اپل بھاگیات لے آوٹ کے پٹہ جات کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ اپل بھاگیات لے آوٹ کے استفادہ کنندگان کی مدد کے لیے رجسٹریشن چارجس کے لیے ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے 35 کروڑ روپئے کے اخراجات برداشت کیے جائیں گے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ موسیٰ ندی کو فروغ دینے اور اسے ایک گرین کاریڈر میں تبدیل کرنے کے لیے 3000 کروڑ روپئے کا ایک پلان تیار کیا گیا ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے آج یہاں سروے آف انڈیا آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپل بھاگیات کے استفادہ کنندگان میں ملکیت کے سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپل بھاگیات کے عوام کے دیرینہ مسئلہ کو قطعیت دینے کی منظوری دے دی جو زمینات کی ملکیت دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT