Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کی سالگرہ پر نارا لوکیش کی مبارکباد

کے ٹی آر کی سالگرہ پر نارا لوکیش کی مبارکباد

اختلافات کو فراموش کرنا صحت مند سیاست کی علامت
حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) سیاسی طور پر بھلے ہی ریاستوں کے درمیان اختلافات ہوں لیکن خوشی کے موقع پر اختلافات کو فراموش کرنا صحت مند سیاست کی علامت ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے فرزند وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نارا لوکیش نے مبارکباد پیش کی۔ دونوں چیف منسٹرس کے فرزند اپنی ریاستوں میں آئی ٹی کے وزیر ہیں۔ کے ٹی آرکی سالگرہ کے موقع پر لوکیش نے ٹوئیٹ کرکے کے ٹی آر کو مبارکباد پیش کی اور بہتر صحت اور خوشحال زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے جوابی خیرسگالی کے مظاہرہ میںلوکیش کو ’محترم نارا لوکیش‘ سے مخاطب کرتے ہوئے بہت بہت شکریہ کہا۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹ کیا کہ میں آپ کی مبارکباد کی ستائش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام کی بھلائی کیلئے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سیاسی حلقوں میں دونوں چیف منسٹرس کے فرزندان کے اس جذبہ خیرسگالی کو دونوں ریاستوں میں بہتر تعلقات کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔ تلنگانہ تحریک کے دوران دونوں پارٹیوں کے قائدین نے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی تھی اور اس لفظی جنگ میں کے ٹی آر اور لوکیش بھی شامل تھے لیکن کے ٹی آر کی سالگرہ نے صورتحال کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ اسی دوران وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے بھی اپنے رشتہ دار کے ٹی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ینگ اینڈ ڈائنمک لیڈر کے ٹی آر کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ اس کے جواب میں کے ٹی آر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے بہت بہت شکریہ بڑے بھائی تحریر کیا۔

TOPPOPULARRECENT