Wednesday , March 29 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی راما راؤ کا آج سے بیرونی دورہ

کے ٹی راما راؤ کا آج سے بیرونی دورہ

حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ 18جنوری کو بیرونی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کے ٹی آر جنوبی کوریا اور جاپان کے ایک ہفتہ طویل دورہ پر روانہ ہوں گے۔ دورہ میں وہ الیکٹرانکس، آٹو موبائیل، انفارمیشن ٹکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے وہاں کی نامور کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ کے ٹی آر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی روانہ ہورہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ روانگی سے قبل وہاں کی مختلف کمپنیوں سے حکومت ربط میں ہے اور انہوں نے تلنگانہ کی ترقی میں اپنی حصہ داری اور صنعتوں کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT