Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی راما راؤ کیایلینائی اور انڈیانا کے گورنرس سے ملاقات

کے ٹی راما راؤ کیایلینائی اور انڈیانا کے گورنرس سے ملاقات

تلنگانہ کے وفد کے اعزاز میں ڈاکٹر اوصاف سعید کا شکاگو میں ڈنر ،امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے بات چیت

حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے اپنے دو ہفتہ طویل دورہ امریکہ کا آج شکاگو سے کامیابی کے ساتھ آغاز کیا۔ اُنھوں نے دو ریاستوں ایلینائی اور انڈیانا میں مصروف ترین دن گزارا جہاں ایلینائی کے ڈپٹی گورنر ٹرے چائیلڈریس کے علاوہ شکاگو میں ہندوستانی قونصل جنرل ڈاکٹر اوصاف سعید سے ملاقات کی۔ بعدازاں ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک پنس سے ملاقات کے علاوہ انڈیانا پولس ۔ حیدرآباد سٹرس سٹیز کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی اور کئی کمپنیوں کے سربراہان سے تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں نے شکاگو ایرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے ڈاکٹر اوصاف سعید کے ساتھ ایلینائی کے ڈپٹی گورنر ٹرے چائیلڈرس سے ملاقات کی۔ انھوں نے ایلینائی اور تلنگانہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی سے واقف کروایا۔ کے ٹی آر نے فارما اور آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا تذکرہ کیا۔ سٹرے چائیلڈرس نے تلنگانہ کی صنعتی پالیسی اور آئی سی ٹی کی ستائش کی اور ایجاد و اختراع کے شعبوں میں تلنگانہ کے ساتھ امریکی ریاست ایلینائی کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹرے چائیلڈ نے کہاکہ وہ تلنگانہ کے صنعتی مرکز (ٹی ہب) کے بارے میں بہت کچھ سن چکے ہیں۔ شکاگو میں حیدرآبادیوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر دونوں شہروں کے گہرے اور جذباتی روابط ہیں۔ ہندوستانی قونصل جنرل نے تلنگانہ کی مہمان ٹیم کے لئے ڈنر کی ضیافت کی۔ وزیر صنعت نے اس موقع پر کئی کمپنیوں کے سربراہان سے سلسلہ وار ملاقاتیں کیں۔ کے ٹی آر نے ایڈبیری کارپوریشن کے چیرمین دیپک کانت، ابارس کیپٹل اڈوائزرس کے چیرمین عمر احمد، جنیسیس فارما سیوٹیکلس کے چیرمین موفیف ماٹوک ، سینائے ہولڈنگس کے سی ای او عفی حسن سے ملاقات کی۔ ڈیجیٹل ہیلت کیر کمپنی ایکلائٹ ہیلت سولیوشنس نے تلنگانہ میں 15 ملین امریکی ڈالرس کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جس سے تقریباً ایک ہزار افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔ کے ٹی آر کی موجودگی میں کئی کمپنیوں کے ساتھ یاداشت مفاہمت پر دستخطیں کی گئیں۔ بعدازاں کے ٹی آر نے انڈیانا پولس حیدرآباد سٹرسٹیز کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور تلنگانہ کے تقریباً 500 این آر آئیز سے خطاب کیا۔ وزیر آئی ٹی کے پہلے دن کے دورہ میں پرنسپال سکریٹری صنعت، تجارت و توانائی اروند کمار اور سکریٹری آئی ٹی جیئش رنجن بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT