Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / کے پی ایچ بی کی مندر میں سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

کے پی ایچ بی کی مندر میں سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے مندر میں سرقہ کرنے والے عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مورتی کے علاوہ دیگر وارداتوں میں مسروقہ اشیاء کو بھی ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مادھاپور مسٹر وشوا پرساد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم نوین عرف گجو جسکی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مندر سے سرقہ کی گئی مورتی کے بشمول 2 تولا طلائی زیورات 40 تولہ چاندی اور 20 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ گجو بدنام زمانہ سارق نے باپو پلی دنڈیگل میاں پور ، کوکٹ پلی ، ہاوزنگ بورڈ میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ اس موقع پر اے سی پی کوکٹ پلی مسٹر ہنمنت راؤ ، انسپکٹر کے بی ایچ پی مسٹر کشالکر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT