Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / کے پی شرما نیپال کے نئے وزیراعظم منتخب

کے پی شرما نیپال کے نئے وزیراعظم منتخب

کھٹمنڈو ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کے پی شرما اولی آج نیپال کے نئے وزیراعظم منتخب کرلئے گئے ۔ انہوں نے برسراقتدار سشیل کوائرالا کو ایک مقابلہ میں شکست دے کر یہ عہدہ حاصل کرلیا ۔ اس طرح وہ سیاسی پارٹیوں کے اتفاق رائے پیدا کرنے سے قاصر رہنے کے بعد پہلی بار نیپال کے منتخبہ وزیراعظم بن گئے ۔ جب کہ ملک گیر سطح پر نئے دستور کے خلاف پُرتشدد احتجاج جاری ہے ۔ سی پی این ۔ یوایم ایل کے صدر نشین اولی کو 338 ووٹ حاصل ہوئے ۔انہیں منتخب ہونے کیلئے صرف 299ووٹوں کی ضرورت ہے ۔ اس طرح 39ووٹ زیادہ حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT