Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے چندر شیکھر راؤ اگریکلچر لیڈر شپ ایوارڈ 2017 کیلئے منتخب

کے چندر شیکھر راؤ اگریکلچر لیڈر شپ ایوارڈ 2017 کیلئے منتخب

ٹی آر ایس حلقوں میں مسرت کی لہر ، کسانوں کی بھلائی کے سلسلے میں ایوارڈ پر چیف منسٹر کا اظہار اطمینان
حیدرآباد۔ 19 اگست (سیاست نیوز) انڈین کونسل آف فوڈ اینڈ اگریکلچر نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو اگریکلچر لیڈرشپ ایوارڈ برائے 2017ء کیلئے منتخب کیا ہے۔ ملک کے ایک باوقار ادارہ کی جانب سے چیف منسٹر کو زرعی شعبہ میں لیڈرشپ ایوارڈ کے انتخاب پر ٹی آر ایس کے حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ کسانوں کی بھلائی کے سلسلے میں چیف منسٹر نے جو اقدامات کئے ہیں، اس کے اعتراف میں انڈین کونسل آف فوڈ اینڈ اگریکلچر نے لیڈرشپ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر ایم جے خان چیرمین کونسل نے چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کیا۔ یہ ایوارڈ 5 ستمبر کو نئی دہلی کی تاج پیالیس ہوٹل میں ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ ایوارڈ کے حصول کیلئے چیف منسٹر سے تقریب میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ پالیسی لیڈر کے زمرہ میں کونسل کی کمیٹی نے چیف منسٹر کے سی آر کے نام کا انتخاب کیا۔ اس کمیٹی کے صدرنشین ممتاز زرعی سائنس داں ڈاکٹر سوامی ناتھن ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے کسانوں کی بھلائی کے سلسلے میں ایوارڈ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 2008ء سے کونسل کی جانب سے یہ ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں ایک کروڑ ایکر اراضی کو سیراب کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے جس کیلئے نئے آبپاشی پراجیکٹس کی تعمیر اور زیرتعمیر پراجیکٹس کی تکمیل کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ چیف منسٹر کو ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ زرعی شعبہ میں کے سی آر ملک بھر کی قیادت کررہے ہیں۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں کسانوں اور زرعی شعبہ کی بھلائی کیلئے اس قدر اقدامات نہیں کئے گئے جو کہ تلنگانہ حکومت نے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT