Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے چندر شیکھر راؤ کا دورہ چین ، اعلیٰ سطحی وفد کو قطعیت

کے چندر شیکھر راؤ کا دورہ چین ، اعلیٰ سطحی وفد کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست (سیاست  نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 8 تا 15 ستمبر چین میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی چین کے دورہ پر روانہ ہوگا۔ ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ اورجوپلی کرشناراؤ  کے علاوہ چیف منسٹر کے دفتر کے 7 عہدیداروں کو وفد میں شامل کیا گیا ہے۔ ایس نرسنگ راؤ آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر، شریمتی اے شانتا کماری آئی اے ایس ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر ، بی شیودھر ریڈی آئی پی ایس انٹلیجنٹ چیف، اروند کمار آئی اے ایس سکریٹری انڈسٹریز و کامرس ، جیش رنجن آئی اے ایس سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی، شریمتی سمیتی سبھروال آئی اے ایس ایڈیشنل سکریٹری برائے چیف منسٹر اور پی راج شیکھر ریڈی اسپیشل سکریٹری برائے چیف منسٹر کو اس دورہ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ وزراء اور عہدیداروں کے دورہ کے تمام اخراجات ریاستی حکومت برادشت کرے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اس دورہ میں بعض تجارتی گھرانوں کے نمائندوں کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔  اس سلسلہ میں مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر کے دورہ سے قبل تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT