Thursday , March 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / کے کے آر اورپشاور زلمی کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز؟

کے کے آر اورپشاور زلمی کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز؟

ممبئی ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار اور انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو تیسرے مقام پر کولکتہ نائٹ رائڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان تین میچوں کی سیریز کروانے کی پیشکش کردی ہے۔ پاکستان سوپر لیگ 2 کی کامیابی نے جہاں دنیا بھر میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی امید جگادی ہے وہیں ایونٹ کی کامیابی نے پڑوسی ملک ہندوستان کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروالی ہے اور  پی ایس ایل 2 کی کامیابی سے  شاہ رخ خان اس حد تک متاثر ہوئے ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز اور پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کی پیشکش کر دی ہے۔یاد رہے لاہور میں فائنل منعقد ہونے کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امید ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT