Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کے کے آر پلے آف مرحلہ میں جگہ یقینی بنانے کوشاں

کے کے آر پلے آف مرحلہ میں جگہ یقینی بنانے کوشاں

گمبھیر اور دھونی کی ٹیموں کے درمیان آج مقابلہ
کولکتہ ۔ /13 مئی (سیات ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ کے کل یہاں 8 بجے شام کھیلے جانے والے میچ میں ایک مضبوط و مستحکم رائزنگ پونے سوپر چمپئینس پلے آفگیمس میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش میں میزبان کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو اپنی کامیابیوں کا سلسلہ بحال رکھنے سے روکنا چاہتے ہیں ۔ مہندر سنگھ دھونی کی رائزنگ پونے سوپر چمپئینس کو حالیہ مقابلہ میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی ۔ جس کے لئے ہنوز تین میچ باقی ہیں اور وہ خود کو مقابلوں میں برقرار رکھنے کی ممکنہ مساعی پر مصر ہے ۔ کولکتہ کے ایک بزنس مین پونے ٹیم کے مالک ہیں ۔ چنانچہ ان کی ٹیم یہاں خود کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے محسوس کرسکتی ہے ۔ تاہم گوتم گمبھیر کی بلند حوصلہ اور پرعزم کولکتہ نائٹ رائیڈرس پانچ دن کے آرام کے بعد مقابلہ کریں گے اور مہمان ٹیم کو پریشان کرسکتے ہیں ۔ کولکتہ اگرچہ رواں سیزن میں بہتر مقام بناچکی تھی ۔ لیکن گجرات لائینس کے مقابلے شکست کے بعد چوتھے مقام پر پہونچ چکی ہے اور اب ڈر ہے کہ شکست کی صورت میں چوتھے مقام سے بھی محروم ہوجائے ۔ کولکتہ کے لئے سنیل نارائن بھی ایک مسئلہ بنے ہوئے ہیں ۔ 2012 ء اور 2014 ء کے دوران چار سیزن میں نارائن کو 74 وکٹس حاصل ہوئے تھے ۔ لیکن رواں سیزن میں تاحال وہ چھ میچ کھیل چکے ہیں اور صرف چھ وکٹس حاصل کرسکے ہیں ۔ مزید برآں کئی ٹیمیں ان کی گیندوں پر بڑے شاٹس لگانے سے اب کوئی پس و پیش نہیں کررہے ہیں ۔ کے کے آر کو پلے آف میں برقرار رہنے کیلئے باقی چار کے منجملہ دو میچوں میں کامیابی ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT