Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / کے کے آر آج پنجاب کیخلاف دوسرے مقام کیلئے کوشاں

کے کے آر آج پنجاب کیخلاف دوسرے مقام کیلئے کوشاں

موہالی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے دوسرے مرحلہ پلے آفز میں پہلے ہی رسائی حاصل کرچکی کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم اب پنجاب کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں کامیابی کے ذریعہ ٹیموں کے جدول میں دوسرے مقام کے لئے کوشاں ہے۔ کے کے آر نے یکے بعد دیگرے دو متواتر ناکامیوں کے بعد واپسی کرتے ہوئے گزشتہ مقابلے میں بنگلور کے خلاف اُسی کے گھریلو میدان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ گوتم گمبھیر کی زیرقیادت کے کے آر کی ٹیم اِس وقت 12 مقابلوں میں 16 نشانات کے ذریعہ دوسرے مقام پر فائز ہے اور وہ میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی کے ذریعہ اپنے موقف کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے جسے گزشتہ رات گجرات لائنس کے خلاف 6 وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ کے کے آر نے بنگلور کے خلاف 159 رنز کا نشانہ بہ آسانی اِس لئے حاصل کرلیا کیوں کہ اِس کے اوپنر سنیل نارائن نے 17 گیندوں میں 54 رنز اسکور کرتے ہوئے آئی پی ایل کی مشترکہ تیز ترین نصف سنچری اسکور کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT