Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ک 2 کیلو سونے کے ساتھ ایک مسافر گرفتار

ک 2 کیلو سونے کے ساتھ ایک مسافر گرفتار

شمس آباد 12 فروری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمز عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو کیلو سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سنگاپور سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ ٹائیگر ایرویز TR 2624 کے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے آٹھ سونے کے بسکٹ اور اس کے جسم پر سے 12 سونے کے بسکٹ جن کا وزن دو کیلو ہے جس کی بازار میں تقریباً 60 لاکھ روپئے قیمت ہے، کو ضبط کرلیا گیا اور مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT