Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ک 2.27کروڑ روپئے مالیتی صندل برآمد‘ تین اسمگلرس گرفتار

ک 2.27کروڑ روپئے مالیتی صندل برآمد‘ تین اسمگلرس گرفتار

کڑپہ ۔17اگست ( پی ٹی آئی )  کڑپہ میں پولیس نے کہا ہے کہ سرخ صندل انسداد اسمگلنگ ٹاسک فورس نے تین اسمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2.27 کروڑ روپئے مالیتی سرخ صندل ضبط کرلیا ۔ کڑپہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین گلاٹی نے کہا کہ ’’  باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے مادھواردم پوڈو گاؤں میں بیلوپاٹی پلی ریلوے اسٹیشن پر آج صبح گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ان تینوں کو  پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے 2.27 کروڑ روپئے مالیتی 2ٹن وزنی صندل کے 122مُولے ضبط کلئے گئے ۔ ملزمین کی شناخت ٹاملناڈو کے متوطن اور نیلور کے ساکن 37سالہ ایم وشواناتھ ریڈی کے علاوہ نیلور کے 28سالہ وی سدرشن اور تروپتی کے 32سالہ جی پروین کمار کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ نوین گلاٹی نے مزید کہا کہ ’’ یہ تینوں ملزمین کا سرخ صندل کے بین الاقوامی اسمگلر کولم گنگی ریڈی سے قریبی تعلقات ہیں ۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے چار موبائیل فونس ‘ تین موٹر کارس اور 51,000 روپئے نقد بھی ضبط کیا ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT