Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ک 6 کروڑ مالیت کے سگریٹ کولکتہ سے حیدرآباد حمل و نقل کے دوران لوٹے جانے کا واقعہ

ک 6 کروڑ مالیت کے سگریٹ کولکتہ سے حیدرآباد حمل و نقل کے دوران لوٹے جانے کا واقعہ

ک 6  کروڑ مالیت کے سگریٹ کولکتہ سے حیدرآباد حمل و نقل کے دوران لوٹے جانے کا واقعہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ایک فلمی انداز کی طرح تقریباً 6 کروڑ روپئے مالیت کے سگریٹ پیاکٹس کے لوڈ کو لے جانے والی آئی ٹی سی کی لاری سے اتوار کی شام نامعلوم اشخاص کے گروپ نے قومی
شاہراہ 16 پر سونم بٹی ، سباوارم منڈل ، ضلع وشاکھا پٹنم میں سگرٹ کے لوڈ کو لوٹ لیا ۔ اس واقعہ کے بارے میں لاری ڈرائیور محمد اشرم خان کی جانب سے اتوار کو پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد معلوم ہوا ۔ یہ ٹرک کولکتہ سے حیدرآباد آرہا تھا ۔ تقریباً شام 8 بجے ایک اور لاری جس میں سات تا 8 نامعلوم اشخاص سوار تھے سگریٹ کے لوڈ سے لدے ٹرک کو اوور ٹیک کیا اور اسے راستہ میں روک دیا ۔ جب لاری ڈرائیور اشرم خان لاری سے اترے تو ان اشرار نے انہیں ایک رسی سے باندھ دیا اور انہیں زبردستی لوڈ ٹرک کے کیبن میں بٹھا دیا ۔ انکاپلی ( رورل ) پولیس نے ڈرائیور کے بیان کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ اس ٹولی کے ایک رکن نے سگریٹ سے لدے ٹرک کو چلایا جب کہ دوسری گاڑی اس کے پیچھے گئی ۔ ڈائیٹ کالج تک جو کہ انکاپلی پولیس حدود میں واقع ہے ۔ اس کے اشرار نے لاری ڈرائیور کو گاڑی سے پھینک دیا اور دونوں لاریوں کے ساتھ فرار ہوگئے ۔ اے ایس پیٹا علاقہ میں ایک خفیہ مقام پر اس ٹولی نے سگریٹ کے اس پورے لوڈ کو ان کی لاری میں منتقل کیا اور سڑک پر آئی ٹی سی کے خالی ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ اس ٹولی کے ارکان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمس کو متحرک کردیا گیا ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق تقریبا 6 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ ڈی ایس پی ( انکا پلی ) ڈی پرشوتم نے یہ بات کہی ۔ پولیس کا یہ احساس ہے کہ یہ بین ریاستی اسمگلر ٹولی کا کام ہوسکتاہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT