Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / ک  85ہندوستانی مچھیرے پاکستان میں قید 

ک  85ہندوستانی مچھیرے پاکستان میں قید 

کراچی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 85 ہندوستانی ماہی گیروں کو آج جیل بھیج دیا گیا جبکہ پاکستانی حکام نے اُنھیں مبینہ طور پر اپنے ملک کے آبی حدود میں گھس آنے پر گرفتار کرتے ہوئے اُنھیں مقید کردیا۔ پاکستان مریٹائن سکیوریٹی ایجنسی کی جانب سے یہ کارروائی گزشتہ روز کی گئی۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہاکہ مچھیروں کو بحر ہند میں سرکریک کے قریب پاکستانی آبی حدود چھوڑنے کے لئے کہا گیا لیکن اُنھوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ہم نے 14 کشتیاں بھی ضبط کرلئے اور انھیں مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالہ کردیا۔ ڈاکس پولیس اسٹیشن کے سینئر عہدیدار شوکت علی نے کہاکہ ہندوستانی مچھیروں کو آج جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جنھوں نے اُنھیں جیل بھیج دیا۔ ہندوستان میں مچھیروں کی اسوسی ایشن نے گزشتہ روز گرفتار شدہ ماہی گیروں کی تعداد 94 بتائی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT