Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ک1.2 کروڑروپئے مالیتی منسوخ شدہ کرنسی برآمد

ک1.2 کروڑروپئے مالیتی منسوخ شدہ کرنسی برآمد

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے منسوخ شدہ نوٹ کی تبدیلی میں ملوث پانچ رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے 1.2 کروڑ روپئے مالیتی پرانی کرنسی ضبط کرلی۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر کے سرینواس نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ راما کرشنا عرف کٹو ہے جس کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راما کرشنا نے 50 فیصد منسوخ شدہ کرنسی کو نئی کرنسی سے بدلنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کروڑہا روپئے اُس کے دفتر واقع کملا پوری کالونی میں طلب کیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر بنجارہ ہلز پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے پانچ افراد وسیم، بلال (ممبئی)، راجیش، منوج اور دنیش جین کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس دھاوے میں راما کرشنا وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے اس دھاوے میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے مالیتی پرانی کرنسی تمام 500 اور 1000 کے نوٹ کو ضبط کرتے ہوئے اُن کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا اور محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کو بھی اطلاع دے دی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT