Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / ک1.2 کروڑ روپئے لوٹنے والا انسپکٹر پولیس گرفتار

ک1.2 کروڑ روپئے لوٹنے والا انسپکٹر پولیس گرفتار

پرانی کرنسی کو نئے نوٹوں سے بدلنے کے بہانے 20 افراد کو دھوکہ
حیدرآباد۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) تنسیخ شدہ  پرانے کرنسی نوٹوں کے عوض نئے نوٹس فراہم کرنے کے بہانے ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے لے کر فرار ہونے والے چیف منسٹر کیمپس آفس سے وابستہ انسپکٹر وائی راج شیکھر کو ٹاسک فورس پولیس نے وجئے واڑہ میں گرفتار کرلیا۔ اس دھوکہ دہی کے ریاکٹ کا سرغنہ سابق وزیر دانم ناگیندر کے قریبی شخص تروملیش نائیڈو بتایا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تنسیخ شدہ کرنسی نوٹس کو نئے نوٹس میں تبدیل کرنے کے بہانے 20 افراد کو دھوکہ دیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ تروملیش نائیڈو نے کل رات دیر گئے کتہ گوڑم کھمم کے لکشمن اگروال اور دیگر افراد کو تنسیخ شدہ کرنسی کے ساتھ فلم نگر میں واقع سائی گیسٹ ہاؤز طلب کیا۔ جملہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے تنسیخ شدہ کرنسی کے ساتھ پہنچنے والے 20 افراد کو ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر وائی راج شیکھر تین دیگر کانسٹبلس اور ایک سب انسپکٹر کے ہمراہ گیسٹ ہاؤز پر دھاوا کرنے کے بہانے مذکورہ خطیر رقم لے کر فرار ہوگیا۔ متاثرہ افراد نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی جس کے نتیجہ میں مقدمہ درج کرکے تروملیش کے مکان پر دھاوا کیا گیا اور تلاشی لی گئی۔ تروملیش کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اعلیٰ حکام کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ گرفتار ملزمین کو جلد مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT