Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ک290 کلو میٹر طویل ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ

ک290 کلو میٹر طویل ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ

شہر کے مضافات میں ٹریفک کا بہاؤ آسان ہوگا، کے تارک راما راؤ کا بیان
حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت 158 کلو میٹر طویل آؤٹر رنگ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شہر کے مضافات میں 290 کلو میٹر طویل ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر شروع کرے گی۔ وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے تارک راما راؤ نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ ریجنل رنگ روڈ (RRR) پراجکٹ کو حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے اگلے بورڈ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔ آؤٹر رنگ روڈ اور ریجنل رنگ روڈ سے کم و بیش 28 راستے بشمول دس نیشنل و اسٹیٹ ہائی ویز مربوط ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ پوری آؤٹر رنگ روڈ کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ اسے اب ٹریفک کے لئے کھولا جارہا ہے۔ اس طرح ٹریفک کا بہاؤ  آسان اور بے روک ٹوک ہوگا۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ آؤٹر رنگ روڈ پر حادثوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ریاستی حکومت مسافرین کے تحفظ اور حادثوں میں کمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات کررہی ہے۔ اس مقصد کے تحت ہائی وے ٹرافک مینجمنٹ سسٹم اور دوسرے پراجکٹس پر عمل کیا جارہا ہے۔ ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر سے جو 145 مواضعات سے گزرے گی۔ شہر کے مضافاتی علاقہ میں ٹریفک کا بہاؤ آسان اور بے روک ٹوک ہوجائے گا۔ کسی بھی مقام سے آؤٹر رنگ روڈ اور ریجنل رنگ روڈ کے مابین فاصلہ دس کلو میٹر تا تیس کلو میٹر کے درمیان ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT