Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ک5,000 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات باقاعدہ بنانے کا اعلان

ک5,000 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات باقاعدہ بنانے کا اعلان

حیدرآباد۔ 16 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے ریاست بھر میں کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ مختلف محکمہ جات کے سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ جن ملازمین کے متعلقہ دستاویزات پیش کئے گئے، ان کی تنقیح کا عمل پورا کیا جاچکا ہے۔ ایسے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے تاہم ریاستی حکومت کو بعض کنٹراکٹ ملازمین کی تفصیلات ہنوز موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ ریاستی حکومت تقریباً 4 تا 5 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو فوری باقاعدہ بنائے گی۔ انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ دیگر کنٹراکٹ ملازمین کی تنقیح کا عمل بھی جلد پورا کریں۔

TOPPOPULARRECENT