Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ک579 کیلو گانجہ ضبط

ک579 کیلو گانجہ ضبط

حیدرآباد 11 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں آج کثیر مقدار میں گانجے کی ضبطی عمل میں آئی۔ ڈائرکٹریٹ ریونیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی) حیدرآباد زون نے خصوصی کارروائی کے دوران ایل بی نگر کے قریب 9 جولائی کی شب ایک لاری کو روکا اور تلاشی پر 579 کیلو گانجہ برآمد ہوا۔ اِسے 278 پیاکٹس میں رکھا گیا تھا اور لاری میں ایک مصنوعی چھت تیار کرتے ہوئے اسے محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گانجے سے لدی ہوئی لاری کو مہاراشٹرا کے شہر شولاپور منتقل کیا جارہا تھا، ایل بی نگر میںڈی آر آئی عہدیداروں نے یہ کارروائی انجام دیتے ہوئے لاری کو ضبط کرلیا۔ ضبط شدہ گانجے کی قیمت 58 لاکھ بتائی جاتی ہے اور یہ جاریہ سال اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT