Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ک84 کے فسادات : سجن کمار کا کیس دیگر عدالت کو منتقل

ک84 کے فسادات : سجن کمار کا کیس دیگر عدالت کو منتقل

نئی دہلی ، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے 1984ء کے مخالف سکھ فساد کا ایک کیس جس میں کانگریس لیڈر سجن کمار ملزم ہیں، آج ایک ٹرائل کورٹ سے دیگر کو منتقل کردیا ، جس کا پس منظر ایسے الزامات پر پیداشدہ تنازعہ ہے کہ ثبوت کی مناسب ڈھنگ سے قلمبندی نہیں کی جارہی ہے۔ کرکرڈوما کورٹ سے اس کیس کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کو منتقل کرتے ہوئے جسٹس سدھارتھ مریدل نے واضح کردیا کہ عدالتی نظام کے وقار کے تحفظ اور اس کی برقراری نیز قانون کی عدالتوں پر شہریوں کے بھروسہ کو بڑھاوا دینے کیلئے اس منتقلی کی ضرورت پڑی ہے۔

TOPPOPULARRECENT