Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ک9 کارپوریشن کے صدورنشین کے تقررات

ک9 کارپوریشن کے صدورنشین کے تقررات

دسہرہ پر ٹی آر ایس کیڈر کو چیف منسٹر کا تحفہ ، قائدین کا اظہارِخوشی
حیدرآباد۔ 9 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایک طرف نئے اضلاع کی تشکیل کے اعلان پر عوام مسرت کا اظہار کررہے ہیں تو دوسری طرف چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے دسہرہ تہوار کے تحفہ کے طور پر ریاست کے 9 مختلف کارپوریشنوںن کی تشکیل جدید اور سربراہان کے تقررات کے ساتھ ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ اس طرح کے سی آر تلنگانہ جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے والے سینئر پارٹی قائدین کو مختلف کارپوریشنس کے صدرنشین کے عہدوں پر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ ریاستی سیول سپلائیز کارپوریشن صدرنشین عہدے کیلئے بی سدرشن ریڈی تلنگانہ اسٹیٹ ایگرو کارپوریشن صدرنشین عہدہ کیلئے ایل کشن راؤ، تلنگانہ اسٹیٹ اسپورٹس اتھاریٹی صدرنشین عہدہ کیلئے اے وینکٹیشور ریڈی، تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن صدرنشین عہدہ کیلئے جی بالاملو، ریاستی افزائش مویشیان کارپوریشن صدرنشین کیلئے راجیا یادو، کاکتیہ (سٹی) اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی صدرنشین عہدہ کیلئے ایم یادو ریڈی، ریاستی ویر ہاؤزنگ کارپوریشن صدرنشین کیلئے ایم سموئیل، تلنگانہ اسٹیٹ اریگیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن صدرنشین کیلئے ای شنکر ریڈی اور تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن صدرنشین عہدہ کیلئے بی نریندر ریڈی کو نامزد کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT