Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / گاؤ دہشت گردوں کے تشدد میں اضافہ: امریکی رپورٹ

گاؤ دہشت گردوں کے تشدد میں اضافہ: امریکی رپورٹ

واشنگٹن ۔ /15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں گاؤ تحفظ گروپس کے بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں سال 2016 ء کے دوران اضافہ ہوا ہے ۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی سرکاری رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی اور کہا گیا ہے کہ اکثر واقعات میں حکام گاؤ دہشت گردوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں ناکام رہے ہیں ۔ ٹرمپ انتظامیہ میں پہلی مرتبہ یہ رپورٹ جاری کی گئی جس میں سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ سیول سوسائیٹی کے ارکان نے بی جے پی حکومت میں مذہبی اقلیتوں میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احساس پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ اس کی ایک اہم وجہ ہندو قوم پرست گروپس کی غیرہندو افراد اور مذہبی مقامات پر تشدد ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مذہبی محرکات پر مبنی ہلاکتیں ، حملے ، فسادات ، امتیازی سلوک ، غنڈہ گردی اور مذہبی آزادی چھیننے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤ تحفظ گروپس کے بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بشمول ہلاکتوں ، ہجوم کے تشدد ، حملوں اور دھمکانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT