Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گاؤ ذبیحہ کیلئے قانون سازی کافی نہیں :موہن بھاگوت

گاؤ ذبیحہ کیلئے قانون سازی کافی نہیں :موہن بھاگوت

گورکھپور ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا ہے کہ قانون سازی کی بجائے سماج میں بیداری کے ذریعہ گاؤ ذبیحہ کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ قانون کے نفاذ کے ذریعہ کیا گاؤ ذبیحہ کو روکنا ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی نہیں ہوگا ۔ سماج میں بیداری کے ذریعہ ہی اس عمل کو روکنا یقینی بنایا جاسکتاہے ۔ ان کا یہ تبصرہ دادری واقعہ کے پس منظر میں سامنے آیا جہاں ایک مسلم شخص کو محض گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ کی بنیاد پر ہلاک کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT