Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / گاؤ رکشا کے نام پر قتل کے خلاف پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مہم

گاؤ رکشا کے نام پر قتل کے خلاف پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مہم

حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( پریس نوٹ ) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد عابد نے کہا کہ فرنٹ کی جانب سے یکم تا 25 اگسٹ ملک گیر سطح پر عوامی مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت حیدرآباد میں پوسٹر کیامپین اور دیگر پروگراموں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ریاستی جنرل سکریٹری نے تلنگانہ کی عوم سے ایپل کی کہ گاؤ رکشا کے نام پر انسانوں کے قاتلوں کے خلاف فرنٹ کی اس عوامی تحریک کا حصہ بنیں۔ جناب محمد عارف نے اس موقع پر کہا کہ امن پسند ہندوستانی شہریوں کو چاہیئے کہ وہ ان دہشت گردوںکے چنگل سے ملک کو بچانے کیلئے آگے آئیں۔ گاؤ رکھشکوں کے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہوئے متاثرین کے خاندانوں کو انصاف دلانے کیلئے قانونی لڑائی کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کے ذریعہ فسطائی طاقتوں کے ناپاک منصوبوں کو عوام کے سامنے لاکر ان کی تاناشاہی پر روک لگانا ہوگا۔ جناب سید معین الدین تلنگانہ سکریٹری پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کہا کہ ہم کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اپنے ملک کے قانون کی عزت کرتے ہوئے اپنا دفاع خود کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پریس کانفرنس میں قاضی محمد مجیب الدین ممبر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT