Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گاؤ رکھشکوں کے حملے میں بی جے پی کارکن ہلاک

گاؤ رکھشکوں کے حملے میں بی جے پی کارکن ہلاک

اڑپی (کرناٹک) ۔ 18 اگست (سیاست نیوز) گاؤ رکھشکوں کے حملوں کے ہلاکت خیز واقعات کے دوران ایک اور خون ریز واقعہ آج اڑپی میں پیش آیا جہاں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے مبینہ طور پر بی جے پی کارکن کو ہلاک اور اس کے ساتھی کو شدید زخمی کردیا۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے اڑپی کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ پراوین پجاری اپنے دوست 20 سالہ اکشے دیوا دیگا کے ساتھ ٹیمپو میں دو گائیوں کو منتقل کررہے تھے ۔ اطلاع پاکر وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے تقریباً 35 کارکنوں نے کینجور کے مقام پر ان کی گاڑی روک لی اور دونوں پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ بی جے پی کارکن پراوین اس حملے میں ہلاک ہوگیا اور زخمی اکشے کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس سلسلہ میں 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دیگر کارکنوں کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT