Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / گاؤ کشی کے نئے قوانین ، اسمگلنگ کو روکنے میں معاون

گاؤ کشی کے نئے قوانین ، اسمگلنگ کو روکنے میں معاون

شیلانگ ۔ /28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ میں بی جے پی نے گاؤکشی کے نئے قانون کو لیکر زبردست ہنگامہ شروع کردیا ہے اور گائے کی فروخت پر پابندی کے بہانے ان جانوروں کی بنگلہ دیش منتقلی کو روک دیا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر لینگڈو نے کہا کہ ریاست میں گائے کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا ریاکٹ بے نقاب ہوا ہے ۔ گائے کی گوشت کی قیمت میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ پارٹی کے میڈیا یونٹ نے بتایا کہ دیسی قبائیلیوں کی جانب سے گوشت کے استعمال کے باعث گائیوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ لیکن اب اس قانون کے بعد قبائیلیوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے کیونکہ گائے کا گوشت ان کے لئے بھروپور پروٹین والی غذا کا واحد ذریعہ ہے ۔ ہم نے اس معاملے کو زیرغور رکھا ہے ۔ جو لوگ اپنی روایتی غذا کے تعلق سے خوفزدہ ہیں ان کے خوف کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT