Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گائیوں کی ہلاکت کیلئے حکومت راجستھان ذمہ دار

گائیوں کی ہلاکت کیلئے حکومت راجستھان ذمہ دار

سخت کارروائی کرنے وزیر اعظم سے کانگریس ایم پی کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ نے آج جئے پور کے قریب حکومت راجستھان کے زیر انتظام شیلٹر ( گاؤ شالہ ) میں تقریبا 1000 گائیوں کی موت کا مسئلہ اٹھایا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ قاتل ریاستی حکومت کے خلاف کارروائی کریں ۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسٹر پرمود تیواری ( کانگریس ) نے بتایا کہ ریاستی دارالحکومت سے 36 کلومیٹر دور واقع جئے پور میونسپل کارپوریشن کے ہنگوینا گائے باز آبادکاری مرکز میں تقریبا 1000 گائیاں فوت ہوگئی ہیں ۔ یہ ادعا کرتے ہوئے کہ اگر نریندر مودی دھوکہ باز گاؤ رکھشکوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو وہ ( تیواری ) قاتلوں کا نام اور پتے بتانے کے لیے تیار ہیں ۔ حکومت راجستھان ان ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے ۔ برائے مہربانی حکومت راجستھان کے خلاف کارروائی کریں ۔ کانگریس ایم پی نے کہا کہ جب ووٹوں کی بات آتی ہے تو نریندر مودی دلتوں کے تحفظ کا ذکر کرتے ہیں لیکن تحفظ گائے کے نام پر اقلیتوں کی ہلاکت پر انہیں کوئی فکر نہیں ہوتی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت راجستھان نے منظم سازش کے تحت گائیوں کو ہلاک کررہی ہے ۔ جس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ گاؤ شالہ میں 226 کنٹراکٹ ورکرس گذشتہ 2 ماہ سے اجرتیں ادا نہ کرنے پر 21 جولائی سے ہڑتال پر ہیں ۔ جہاں پر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے بھوکمری اور دلدل میں پھنس کر 1000 سے گائیں فوت ہوگئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT