Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / گائیکواڈ پر دیگر ایرلائنز کی پابندی بھی ختم

گائیکواڈ پر دیگر ایرلائنز کی پابندی بھی ختم

نئی دہلی8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایئر انڈیا کے بعد آج دوسری ایرلائنز نے بھی شیوسینا کے لیڈر رویندر گائیکواڈپر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔پابندی ختم کرنے والی چار ایرلائنز،انڈیگو، جیٹ ایئر ویز، گو ایئر اور اسپائس جیٹ فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنس (ایف آئی اے ) کی رکن ہیں۔ فیڈریشن کے اسوسی ایٹ ڈائریکٹر اجول ڈے نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ایئر انڈیا کی طرف سے گائیکواڈکو اپنی پروازوں میں سفر کرنے کی اجازت دینے کے پیش نظر ایف آئی اے کی رکن ایئر لائنز کمپنیوں نے بھی ان پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسا یہ یقین دہانی کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ ہمارے اثاثوں اور ملازمین کو مناسب احترام دیا جائے گا جس کے وہ اپنے سخت محنت کی بنیاد پر مستحق ہیں۔ واضح رہے کہ ایئر انڈیا نے شہری ہوا بازی کی وزارت کی ہدایت پر جمعہ کو گائیکواڈپر عائد پابندی ہٹا لی تھی۔ ان پر 23 مارچ کو ایئر انڈیا کے ایک ملازم کو چپل سے پیٹنے کا الزام ہے ۔ جس کی وجہ سے ہوائی جہاز سروس کمپنیوں نے گزشتہ 24 مارچ کو اپنی پروازوں میں شیوسینا کے لیڈر کے سفر کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔دریں اثناء ممبئی میں گائیکواڈ نے صدر شیوسینا اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کی اور اُنھیں اِس مسئلہ پر اپنے موقف سے واقف کرایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT