Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / گائے اور مویشیوں کی تعداد میں کمی پر ملائم سنگھ کا اظہارتشویش

گائے اور مویشیوں کی تعداد میں کمی پر ملائم سنگھ کا اظہارتشویش

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا میں گاؤ ذبیحہ اور مویشیوں کی تعداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ زعفرانی تنظیمیں ہمیشہ یہ مسئلہ اٹھاتی رہی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ وہ گائے کی تعداد میں کمی کا اہم مسئلہ ایوان میں اٹھانا چاہتے ہیں۔ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ لوگ گائے کا سرقہ کرتے ہیں انہیں کاٹا جاتا اور امریکہ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ گائے کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے۔ تاہم اسپیکر سمترا مہاجن اور کانگریس صدر سونیا گاندھی جو ملائم سنگھ یادو کے قریب بیٹھی تھیں، یاد دلایا کہ جانوروں کیلئے انشورنس کے بارے میں پہلا سوال ختم ہوچکا ہے اور اب دالوں کی قلت سے متعلق دوسرا سوال کیا جارہا ہے۔ ملک کئی علاقوں میں خشک سالی کے حالات کی وجہ سے مویشیوں کی بے وقت موت واقع ہورہی ہے۔ شہریوں کو بھی ملک میں پینے کے پانی کے حصول میں ناقابل بیان مصائب برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ خشک سالی کی سنگین صورتحال کا مسئلہ لوک سبھا میں زیربحث آیا اور حکومت سے کسانوں کے قرضہ جات معاف کردینے کا مطالبہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ارکان نے کہا کہ تمام کو پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے سلسلہ میں متحدہ جدوجہد کرنی چاہئے۔ حکومت کو جنگی خطوط پر پینے کے پانی کی فراہمی کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT