Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گائے مسلمانوں کی بھی ’’ماں ‘‘ سروپ آنند سرسوتی کی منطق

گائے مسلمانوں کی بھی ’’ماں ‘‘ سروپ آنند سرسوتی کی منطق

ہردوار۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شنکر آچاریہ سوامی سروپ آنند سرسوتی نے آج کہا ہے کہ گائے نہ صرف ہندو بلکہ مسلمانوں کی بھی ’’ماں‘‘ ہے کیونکہ اس کا دودھ یہ عقیدہ رکھنے والوں اور دوسروں کیلئے مساوی طور پر فائدہ مند ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ایک ہندو کو بھی گائے کے دودھ سے اتنے ہی پروٹین ملتے ہیں جتنے ایک مسلم کو ملتے ہیں لہذا یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ گائے نہ صرف ہندوؤں بلکہ مسلمانوں کی بھی ’’ماں ‘‘ ہے۔ گائے کا تحفظ ہندوستانیوں کے مفاد میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT