Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / ’گائے کا نہیں بھینس کا گوشت تھا‘: کاجول

’گائے کا نہیں بھینس کا گوشت تھا‘: کاجول

ممبئی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلموں کی ہیروئن کاجول نے ایک ٹویٹ کے ذریعے گائے کے گوشت کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔کاجول نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ‘ایک دوست کے گھر پر لنچ کی ویڈیو ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ میز پر گوشت بھی تھا. لیکن یہ غلط فہمی ہے۔’۔انھوں نے مزید لکھا، ‘وہاں بھینس کا گوشت تھا جو بازار سے آپ قانونی طریقے سے خرید سکتے ہیں۔ میں یہ وضاحت اس لیے دے رہی ہوں کیونکہ یہ حساس معاملہ ہے جس سے لوگوں کی مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں. میرا ارادہ یہ بالکل نہیں ہے۔’کاجول کے اس ٹویٹ کے بعد سے لوگ بھی اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT