Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / گائے کے اسمگلر کے قتل پر چیف منسٹر جموں و کشمیر کا ردعمل

گائے کے اسمگلر کے قتل پر چیف منسٹر جموں و کشمیر کا ردعمل

سرینگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے ہماچل پردیش کے سہارنپور ٹاؤن میں برہم ہجوم کے ہاتھوں ایک گائے کے اسمگلر کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ چیف منسٹر نے آج ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ہماچل پردیش میں ہجوم کے ہاتھوں ایک نوجوان کا قتل انتہائی بدبختانہ ہے اور ہم ماورائے قانون خود ساختہ فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور دادری کے بعد اب ہماچل پردیش میں بیف کے مسئلہ پر ایک اور شخص کی جان لے لی گئی ہے۔ مفتی سعید نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی نافذ کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انھوں نے بتایا کہ دادری جیسے واقعات اور ممبئی میں او آر ایف صدرنشین سدھیندر کلکرنی پر حملہ سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگیا ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT