Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / گائے کے باقیات ملنے سے کشیدگی، کوتوال معطل

گائے کے باقیات ملنے سے کشیدگی، کوتوال معطل

کوشامبی۔11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے کوشامبی کے کرالی علاقے میں آج ایک مردہ گائے کے باقیات ملنے سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکھیا گاوں کے پاس بی بی کا باغ کے کنویں سے گائے کا چمڑا اور سر ملنے سے ایک فرقہ کے لوگ مشتعل ہوگئے ۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا۔اس معاملے میں کیخلاف رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ایس پی وی کے مشرا نے بتایا کہ اس معاملے میں کراری کے کوتوال سمیر سنگھ کو معطل کردیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT