Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / گائے کے فضلہ کے فوائد کی تحقیق کیلئے کمیٹی کا قیام

گائے کے فضلہ کے فوائد کی تحقیق کیلئے کمیٹی کا قیام

نئی دہلی ۔ 16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے گائے سے ملنے والی اشیاء کے سائنسی طور پر ثابت ہونے والے فوائد کی تحقیق کیلئے ایک 19رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں آر ایس ایس اور وی ایچ پی سے تعلق رکھنے والے تین ارکان بھی شامل ہیں ۔ وزیر سائنس و ٹکنالوجی ہرش وردھن کی قیادت میں یہ کمیٹی ایسے پراجکٹوں کا انتخاب کرے گی جو گائے کے پیشاب ‘ گوبر ‘ دودھ ‘ دہی اور گھی کے مجموعہ کی آمیزش پر مشتمل مرکب ’’ پنچ گاویا ‘‘ کے تغذیہ ‘ صحت اور زراعت جیسے شعبوں میں ہونیو الے فوائد کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT