Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گارمنٹس ورکرس پر پولیس کی کارروائی کی مذمت : اے آئی ٹی یو سی

گارمنٹس ورکرس پر پولیس کی کارروائی کی مذمت : اے آئی ٹی یو سی

کلبرگی ، 22اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ے آئی ٹی یو سی کرناٹک ریاست کے نائب صدر سوما شیکھر یادگیرنے گذشتہ روز پی ایف کی نئی پالیسی سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے گارمنٹ ورکرس کے خلاف مبینہ پولیس کارروائی کی مذمت کی۔بنگلورو میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہو ں ن ے کہا کہ یونین نے خاتون ورکرس کے خلاف پولیس کی ظالمانہ کارروائی پر اعتراض کیا ہے ۔یہ خاتون ورکرس احتجاج کرنے والوں اور اس واقعہ کا کوریج کرنے والے میڈیاکے ارکان کے ساتھ تھیں۔ اے آئی ٹی یو سی ڈسٹرکٹ کمیٹی صدر سیما دیشپانڈے اور دوسروں نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT