Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / گالے میں ٹیم انڈیا نے آزادی ہند کاجشن منایا

گالے میں ٹیم انڈیا نے آزادی ہند کاجشن منایا

گالے 15 اگسٹ ( سیاست ڈآٹ کام ) ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آج سری لنکا کے خلاف ٹسٹ کے چوتھے دن کا شروع ہونے سے قبل ملک کی آزادی کا جشن منایا ۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے میچ کی شروعات سے عین قبل قومی ترانہ گایا ۔ کپتان ویراٹ کوہلی اور ٹیم ڈائرکٹر روی شاستری نے ہندوستان کا ترنگا پرچم لہاریا ۔ بی سی سی آئی کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل پر اس تقریب کا ویڈیو جاری کیا گیا ۔ اس میں کوہلی ‘ شاستری اور بلے باز روہت شرما کے مبارکبادی کے پیامات شامل ہیں۔
بلے باز شکست کیلئے ذمہ دار
ویراٹ کوہلی کا رد عمل
گالے 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آج کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ میں شکست کیلئے بلے باز ذمہ دار ہیں جنہوں نے ناقص مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے ٹیم میں 5 بولرس کے ساتھ کھیلنے کی حکمت عملی کی مدافعت کی ۔ کوہلی نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ ایک بلے باز کو کم کھلایا گیا تھا ۔ جتنے بولرس ٹیم میں تھے اتنے ہی بلے باز تھے ۔ تاہم بلے باز 176 رنوں کے نشانہ کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ بولرس کی شمولیت کے بعد بلے بازوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ بہتر انداز میں مظاہرہ کرتے لیکن آج ہم نے ایسا نہیں کیا ۔ پانچ بولرس کو شامل کرنے کا فیصلہ درست تھا ۔

TOPPOPULARRECENT