Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / گال میں رنز کی بارش‘ہندوستان پہلے دن399/3

گال میں رنز کی بارش‘ہندوستان پہلے دن399/3

دھون 190 پر آوٹ‘پجارا کی سنچری‘کوہلی ناکام

گال ۔ /26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف پہلے دن ہندوستانی ٹیم نے دنیا کی ایک ایسی وکٹ جس پر پہلے دن بیٹنگ کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ فی اوور 4 رنز سے زائد کے اوسط سے ہندوستانی بیٹسمینوں نے رنز بنائے ۔ تاہم وہ پہلے دن کے اختتام پر 400 رنز اسکور کرنے سے محض ایک رن پیچھے رہے ۔ 11 ٹسٹوں کے بعد واپسی کرنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے خود کو ملنے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 190 رنز کی اننگز کھیلی ۔ تاہم وہ اپنی پہلی ڈبل سنچری سے محض 10 رنز پیچھے رہے ۔ دھون نے اپنے کیرئیر کے پہلے ہی مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف 187 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ تاہم آج وہ چائے کے وقفہ سے 3 منٹ قبل اپنی ڈبل سنچری اسکور کرنے سے پہلے ہی آؤٹ ہوئے ۔ دھون نے 168 گیندوں میں 31 چوکوں کی مدد سے 190 رنز اسکور کرنے کے علاوہ دوسری وکٹ کیلئے چیٹیشور پجارا (ناقابل تسخیر 144 ) کے ہمراہ 253 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی ۔ ہندوستانی ٹیم جس میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اسے پہلے ہی سیشن میں ابھینو مکنڈ (12) کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ ہندوستان کیلئے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان ویراٹ کوہلی بھی شامل رہے جو 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد پردیپ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیپر ڈک ولا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ دن کے اختتام پر اجنکیا راہانے 39 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔ سری لنکا کیلئے پردیپ نے 64 رنز کے عوض تینوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT