Monday , August 21 2017
Home / دنیا / گامبیا میں رمضان کے دوران موسیقی، ناچ گانا اور رقص پر پابندی

گامبیا میں رمضان کے دوران موسیقی، ناچ گانا اور رقص پر پابندی

جوہانسبرگ، 14 جون (یو این آئی) مغربی افریقی ملک گامبیا نے رمضان کے مقدس مہینے میں موسیقی اور ڈھول بجانا اور رقص کرنے پر پابندی لگا دی ہے جس پر لوگ عمل بھی کر رہے ہیں۔گامبیا کے صدر نے گذشتہ سال دسمبر میں ہی اس ملک کو اسلامی ملک قرار دیا تھا۔پولیس ترجمان لیمین نجے نے آج کہا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا دکھائی دے تو فوری طور پر اس کی شکایت درج کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ لوگ اس نئے قانون پر عمل کر رہے ہیں اور کسی طرح کی مخالفت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے اس لئے اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔صدر کی طرف سے اس ملک کو مسلم ملک قرار دئے جانے کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا تھا کہ یہاں اسلامی مذہب کے لوگوں کا بھی احترام کیا جائے گا۔ کچھ وقت پہلے ہی ایک سرکاری حکم میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ خواتین ملازمین کو بال ڈھکنا ضروری ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے جاری ایک پولیس نوٹس کے مطابق تمام عیدوں اور تہواروں کے دوران دن ہو یا رات کے وقت ڈرم بجانا، شور کرنا، موسیقی بجانا یا ناچناممنوع ہے ۔ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT