Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ کا پردہ فاش

گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ کا پردہ فاش

100 کلو گانجہ ضبط ، تین افراد بشمول خاتون گرفتار
حیدرآباد ۔ /20 اپریل (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ایک ریاکٹ کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 100 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ اسمگلنگ ریاکٹ کے سرغنہ 32 سالہ خاتون مالی شوبھا ساکن چپل بازار ہے جو دھول پیٹ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد موتی والے نریش سنگھ ، پروین سنگھ اور بنیش سنگھ کی مدد سے گانجہ کا کاروبار کررہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ مالی شوبھا کا تعلق شولاپور مہاراشٹرا سے ہے اور اس کی شادی حیدرآباد کے رہنے والے سنتوش سے 18 سال قبل ہوئی تھی اور وہ کاچی گوڑہ علاقہ میں مقیم ہے ۔ تحقیقات کے دوران ٹاسک فورس کو یہ پتہ لگا ہے کہ شوبھا کا شوہر بیروزگار ہے جس کے سبب اس نے دھول پیٹ کے گانجہ کے اسمگلر مکیش سنگھ سے رابطہ قائم کیا اور گانجہ کے کاروبار کیلئے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے معاہدہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر میں فروخت کررہی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں شوبھا نے چپل بازار کاچی گوڑہ میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا تاکہ گانجہ کو محفوظ رکھا جاسکے اور وہ فی کیلو 3 ہزار روپئے میں فروخت کررہی تھی ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضے سے 100 کیلو گانجہ ، 4موبائیل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ۔
پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے پر آج ایک تیز رفتار کار الٹ گئی ۔ یہ کار شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے مہدی پٹنم کی سمت آرہی تھی ۔ اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT