Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ فروخت پر پانچ افراد گرفتار، گانجہ ضبط

گانجہ فروخت پر پانچ افراد گرفتار، گانجہ ضبط

ویسٹ زون ٹاسک فورس اور ٹپہ چبوترہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست نیوز) ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے ٹپہ چبوترہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 53 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے 33 سالہ احمد فراز ساکن دبیرپورہ، 32 سالہ راجو ساکن ملک پیٹ گنج، 30 سالہ محمد اسلم ساکن اے سی گارڈ، 37 سالہ محمد ادریس ساکن ٹولی چوکی اور 30 سالہ خواجہ ساکن ٹولی چوکی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق احمد فراز گذشتہ 10 سال سے لکڑی کا پل کی ایک خانگی بس سرویس ایجنسی میں کام کررہا ہے۔ گذشتہ دنوں جگن اور مناناچی دو افراد اس کے رابطہ میں آئے اور سامان کو میاں پور سے ممبئی منتقل کرنے کی کوشش میں تھے۔ فراز نے سامان کو بس کے ذریعہ منتقل کرنے سے انکار کردیا۔ دونوں نے اسے کافی اصرار کیا لیکن فراز نے صاف طور پر انکار کردیا جس کے بعد دونوں نے فراز سے خواہش کی کہ وہ اس گانجہ کو فروخت کررہے ہیں جس کے بعد اس نے کمیشن پر گانجہ فروخت کرنے سے اتفاق کیا اور اپنے ساتھی راجو کو تفصیلات بتائی۔ اس دوران خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

 

TOPPOPULARRECENT