Monday , July 24 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی بے نقاب ، 4 گرفتار

گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی بے نقاب ، 4 گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش سے حیدرآباد گانجہ منتقل کرنے والی ایک ٹولی کو راچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ اور چوٹ اپل پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے پولیس نے 126 کیلو گرام گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھونگیر زون مسٹر یادگیری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد بشمول گانجہ کو پیش کیا ۔ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ پولیس نے 38 سالہ جیوتی 41 سالہ رمیش اور 39 سالہ وینکٹیشورراؤ اور 25 سالہ سلیم فاروق عبداللہ ساکنان وشاکھا پٹنم کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس کو گذشتہ ماہ گرفتار افراد کے بعد شبہ تھا کہ اس گانجہ منتقلی کے پیچھے بڑا ریاکٹ ہے اور منظم انداز میں ٹولی کام کررہی ہے ۔ 25 جون کی کارروائی میں پولیس نے ہیماوتی ، منایا اور وینکٹیشور راؤ کو گرفتار کرتے ہوئے 12 کیلو گانجہ ضبط کیا تھا اور اس ٹولی میں وجئے مفرور تھا ۔ پولیس نے گذشتہ دنوں وجئے کو گرفتار کیا اور تفتیش کے دوران اس نے ٹولی کا خلاصہ کیا اور پولیس راچہ کنڈہ کو اس ٹولی کی شدت سے تلاش تھی ۔ ایس او ٹی ان پر نظر رکھے ہوئے تھی کہ یہ ٹولی ٹولی پلازہ کے قریب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرلی گئی ۔ یہ لوگ پلاسٹک کے بیاگوں میں گانجہ کو پیاک کرکے شہر حیدرآباد منتقل کررہے تھے اور یہاں چھوٹی پیاکٹس تیار کرتے ہوئے 500 تا 600 روپئے میں فروخت کیے جارہے تھے ۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر اے سی پی چوٹ اپل ڈیویژن سنیہتا و دیگر موجود تھے ۔۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT