Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ منتقل کرنے والی 3 رکنی ٹولی گرفتار

گانجہ منتقل کرنے والی 3 رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد ریلوے پولیس نے گانجہ منتقل کرنے والی ایک تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 100 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ جو کہ لوک مانیا ایکسپریس کے ذریعہ وشاکھا پٹنم سے پونے کو یہ گانجہ منتقل کررہے تھے ۔ تاہم ایس پی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹولی کے اصل سرغنہ افراد کا تعلق دہلی اور ممبئی سے ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اڑیسہ کے ساکن یدیا ساگر کو گرفتار کرنے کے بعد بھائی بہن ببیتا اور سنیل کمار کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق وشاکھا پٹنم سے بتایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ببیتا جو ایم اے بی ایڈ تعلیم حاصل کرچکی تھی ۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے اخراجات اور ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے گانجہ منتقل کرنے کا کام کررہی تھی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT