Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گانجہ کاروبار میں ملوث دو ٹولیاں بے نقاب

گانجہ کاروبار میں ملوث دو ٹولیاں بے نقاب

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز)  شہر میں بڑے پیمانے پر گانجہ کے کاروبار میں ملوث دو ٹولیوں کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے بے نقاب کرتے ہوئے 91 کے جی گانجہ برآمد کرلیا ۔ 40 سالہ جی راما کرشنا اور اس کا ساتھی ڈرائیور 29 سالہ جی بابو لال متوطن ضلع ورنگل مہیندرا اسکارپیو کار میں 50 کیلو گانجہ راجیو کی مدد سے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد منتقل کیا اور یہاں پر دوگنی قیمت میں فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا کہ ٹاسک فورس نے انہیں علاقہ افضل گنج میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 50 کیلو گانجے کے دو تھیلے برآمد کرلئے ۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں 49 سالہ اے سائیلو متوطن ضلع میدک اپنے ایک ساتھی وشاکھاپٹنم کے ایشور راؤ کی مدد سے 41 کیلو گانجہ حاصل کیا اور اسے شہر منتقل کرکے خواہشمند گاہکوں کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ سائیلو نے گانجہ کی منتقلی کیلئے ایک کار خریدی تھی اور شہر میں گانجہ منتقل کرکے اسے دوگنی قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹاسک فورس نے اسے سلطان بازار علاقہ میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے گانجہ اور منشیات کی منتقلی میں استعمال کئے جانے والی کار کو بھی برآمد کرتے ہوئے انہیں سلطان بازار پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT