Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی،چار افراد گرفتار ، گانجہ اور نقد رقم ضبط

گانجہ کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی،چار افراد گرفتار ، گانجہ اور نقد رقم ضبط

حیدرآباد۔ /6 جنوری (سیاست نیوز) منگل ہاٹ پولیس اور کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون کی مشترکہ کارروائی میں گانجہ کی اسمگلنگ اور اس کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ جے ترینادھ متوطن وشاکھاپٹنم آندھراپردیش اپنے کھیتوں میں گانجہ کی کاشت کرکے اسے 5 ہزار روپئے میں دو کیلو گانجہ فروخت کیا کرتا تھا ۔ 22 سالہ سنیل سنگھ ساکن گنگاباؤلی منگل ہاٹ ترینادھ سے گانجہ خرید کر اسے دوگنی قیمت میں حیدرآباد میں فروخت کررہا تھا ۔ سنیل سنگھ نے 25 سالہ سی وکی سنگھ ساکن دھول پیٹ منگل ہاٹ کی مدد سے شہر میں گانجہ فروخت کررہا تھا ۔ اس کاروبار میں گنپتی نامی نوجوان بھی شامل ہوگیا اور مذکورہ افراد شہر میں بڑے پیمانے پر گانجہ کا کاروبار کررہے تھے ۔ گزشتہ ہفتہ سنیل سنگھ ، وکی سنگھ اور گنپتی سنگھ ، ترینادھ سے 40 کیلو گانجہ حاصل کیا اور اسے شہر میں فروخت کیا ۔ ٹاسک فورس اور منگل ہاٹ پولیس نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 32 کیلو گانجہ ، 35 ہزار روپئے نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT