Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ کی منتقلی کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

گانجہ کی منتقلی کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔4 جولائی (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے گانجہ کی منتقلی کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا، تاہم اصل سرغنہ ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 23 کنٹل گانجہ کو ضبط کرلیا جو بڑی گاڑی میں مشرقی گوداوری سے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون مسٹر تفسیر اقبال نے بتائی۔ انہوں نے اس کارروائی پر حیات نگر پولیس کی ستائش کی اور بتایا کہ اس گانجہ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے عوام کو اس لعنت سے بچانے اقدامات کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گانجہ مشرقی گوداوری کے مقام تنی سے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا جو چیک پوسٹوں اور پولیس کی نظر سے بچ کر حیدرآباد پہونچ گئے تھے۔ گرفتار تین افراد میں ایک گاڑی کا ڈرائیور، ایک گائیڈ اور ایک کلینر بتایا گیا ہے۔ جبکہ اس ریاکٹ میں بڑے ہاتھ ہونے کے بھی شبہات ہیں۔ چونکہ مسئلہ بین ریاستی اور بڑی مقدار میں گانجہ کی منتقلی کا ہے، پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT