Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ کے کاروبار میں ملوث شخص کو 10 سال کی سزا

گانجہ کے کاروبار میں ملوث شخص کو 10 سال کی سزا

حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے میٹرو پولیٹن سیشن جج نے آج گانجہ کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو 10 سال کی سزائے قید بامشقت سنائی اور ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا۔ میٹرو پولیٹن سیشن جج شریمتی رجنی نے محکمہ آبکاری کی جانب سے گرفتار کئے گئے پٹھان علی خان ساکن بورا بنڈہ کو گانجہ کے کاروبار میں ملوث ہونے پر قصوروار پایا اور اُسے آج سزا سنائی۔ سرکاری وکیل نے یہ استدلال پیش کیا تھا کہ پٹھان علی خان کو 35 کیلو گانجہ کی منتقلی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس پر عدالت نے اسے قصوروار پایا اور 10 سال کی سزائے قید بامشقت سنائی اور ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد مجرم کو فوری گرفتار کرلیا گیا اور اسے چرلہ پلی جیل بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT