Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی اسپتال میں مزید دو افراد سوائن فلو کے شکار

گاندھی اسپتال میں مزید دو افراد سوائن فلو کے شکار

حیدرآباد19فروری (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے سکندرآباد میں واقع گاندھی اسپتال میں سوائن فلو کی علامات کے ساتھ مزید دو افراد رجوع ہوئے ۔ اس طرح مزید دو افراد کے سوائن فلو سے متاثر ہونے کی توثیق ہوگئی ہے ۔ جاریہ سال سوائن فلو کے معاملات کی تعداد 180 ہوگئی ہے ۔ گاندھی اسپتال میں 12 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جن میں 6 بچے شامل ہیں۔تلنگانہ میں اگست 2016 سے 17 فروری تک سوائن فلو سے 20 افراد کی موت ہوئی ۔ اس مدت کے دوران 4 ہزار 989 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ محکمہ صحت نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ 590 نمونے مثبت پائے گئے ۔ تمام ٹیچنگ اسپتالوں ‘ ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور ایریا اسپتالوں میں دواؤں کا ذخیرہ موجود ہے ۔
چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کی تصویری نمائش ، عوام کا بہتر ردعمل
حیدرآباد19فروری (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کی تصویری نمائش کے آخری دن آج بہتر ردعمل دیکھا گیا ۔ ان کی پینٹنگس وکرم راج ساوت نے بنائی ہے ۔ وکرم کا تعلق ورنگل سے ہے جنہیں بچپن ہی سے پینٹنگس کا شوق ہے اور وہ چندر شیکھر راؤ کے زبردست مداح ہیں ۔ تلنگانہ جاگروتی تنظیم کے تعاون سے وکرم نے یہ پینٹنگس تیار کی ہیں جن کی نمائش تلنگانہ بھون میں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک کئی پینٹنگس تیار کی گئی لیکن وزیر اعلی کی پینٹنگس کی تیاری ایک انوکھا تجربہ ہے ۔ کیونکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے میں چندر شیکھر راؤ کا اہم رول رہا ہے ۔ ان کی زندگی اور ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر یہ تصاویر بنائی گئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT