Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے ایک کم عمر لڑکی کی موت

گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے ایک کم عمر لڑکی کی موت

حیدرآباد 7۔جنوری (سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے ایک کم عمر لڑکی کی موت ہوگئی ۔ جنگاؤں ضلع کے دیوروولا علاقہ کے رہنے والی بھکشاپتی کی چھوٹی بیٹی سائی پراوالیکا کے طور پر اس کی شناخت کی گئی ہے ۔ اعصابی امراض کے سبب اسے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کیڑے والے سلائن چڑھانے پر وہ شدید بیمار ہوگئی ۔ یہ لڑکی 62 دنوں سے اس اسپتال میں زیر علاج تھی ۔ اس کے ارکان خاندان نے اس کی موت کیلئے ذمہ دار ڈاکٹرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دوسری طرف ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ نمونیا کے سبب اس کی موت ہوئی ۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ شدید بخار پر اسے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ 7 دسمبر کو اسے بچوں کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا لڑکی کے والد نے بتایا کہ اسے چڑھائی گئی سلائن کی بوتل میں فنگس تھا جس پر اس کے جسم پر کئی نشانات پڑ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سلائن میں فنگس کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر نرس نے بوتل کو واپس لے لیا اور ڈاکٹرس نے اس مسئلہ کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی آج صبح اس لڑکی کی موت ہوگئی ۔ گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے جانچ کے احکام دے دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT